پبلک اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ٹرانسپورٹرز اورعوام کے فائدے کیلیے لگائی ہے

پبلک اور بین الصوبائیٹرانسپورٹ پرپابندیٹرانسپورٹرز اورعوام کےفائدے کیلیےلگائی ہے, وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ
ٹرانسپورٹرزکی تمامتجاویز وزیراعلی سندھ کو پیش کرونگا, اجلاس کی صدارت کرنے کے بعداویس شاہکی سندھاسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت
کراچی(اسٹافرپورٹر)سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ پبلک اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندیٹرانسپورٹرز اورعوام کے فائدے کیلیے لگائی ہے, ٹرانسپورٹرزکے جانب سے اجلاس میں پیش کی گئی تمام تجاویز وزیراعلی سندھ کو پیش کرونگا. یہبات انہوں نے ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے پیکیجکی بھی وزیراعلی سندھ کو سفارش کرونگا, اجلاس اسی لیے بلایا تھا کہ کوئی طریقے کار نکالیں ایس او پی کیاہونی چاہیے, وائرس بڑا خطرناک ہے ہم سب کا احتیاط کرناہوگا, کیسز میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے, شہری گھروں میںرہیں, سندھ حکومت کی ایڈوائزری پر عمل کریں. حکومتٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہے, ان کی پریشانیاں سمجھتے ہیں, اجلاسمیں کراچی کے ریجنل سیکریٹری نظر حسین شاہانی, ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاریاور گڈز ٹرانسپورٹ کے نثار جعفری اور دیگر ٹرانسپورٹ شریک تھے, اجلاس میں صوبےمیںٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے کے متعلق بات چیت کی گئیاور ٹرانسپور ٹرز نے سندھ حکومت کو اپنی تجاویز پیش کیں. اجلاس میں ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدرارشاد بخاری کی وزیراعلی سندھ کی تعریف, کہا کہ وزیراعلی سندھ نے سب سے پہلے لاکڈاؤن کرکے سب کو بچایا.