حکومت سندھ سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہاتھ جوڑ کر اپیل ۔غریب ڈرائیوروں کنڈیکٹروں کے لیے امدادی پیکیج دیں ورنہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور حکومتی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب ڈرائیور اور کنڈکٹر حکومت کے حکم پر لاک ڈاؤن کرکے بیٹھے ہیں ورنہ اچھا بھلا کما رہے تھے حکومت کا احترام کرتے ہیں حکومت فوری طور پر غریب ڈرائیوروں کنڈیکٹروں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کرے ورنہ یکم مئی کے بعد گھر میں بیٹھنا مشکل ہوگا سڑکوں پر آجائیں گے گھروں میں فاقے کی نوبت ہے ہمارے ڈرائیور کنڈیکٹر غریب انپڑھ تبکی سے تعلق رکھتے ہیں اور موجودہ ٹرانسپورٹر بھی پچاس سال پہلے جیسے امیر ٹرانسپورٹر نہیں ہیں ٹرانسپورٹروں غریب ہیں مہینے کی تنخواہ نہیں دے سکتے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ڈرائیوروں کنڈیکٹروں کی فوری طور پر مدد کی جائے ان کے گھروں میں فاقہ ہو رہے ہیں حکومت کے ایک حکم کی وجہ سے ساری بسیں منی بسیں ساری ٹرانسپورٹ کھڑی ہے یہ غریب ڈرائیور کنڈیکٹر کہاں جائیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا خیال رکھے ۔

پشا بخاری نے کہا کہ مجھے 56 سال ہوگئے ہیں ٹرانسپورٹرز کی نمائندگی کر رہا ہوں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے کابینہ ارکان سید ناصر حسین شاہ اویس قادر شاہ سعید غنی سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں کون ہوں کیا ہوں میں کروڑ پتی نہیں ہوں میں ان لوگوں کی نمائندگی کرتا ہوں جب بھوکے ننگے ہیں غریب ہیں ان پڑھ ہیں خدارا امدادی پیکج کا اعلان کردیں ۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر کرونا ایک ناگہانی آفت ہے اس کا ہم نے حکومت کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہے جو صورتحال پاکستان بالخصوص کراچی میں شروع ہوئی تو ایک مہینے سے بسوں کے ڈرائیور کنڈیکٹر رکشہ ٹیکسی کے ڈرائیور سب گھروں پر کھڑے ہیں پچاس سال پہلے لوگ امیر ہوتے تھے تو وہ اپنے ملازمین کو تنہا دے سکتے تھے اب صورتحال مختلف ہے ماہانہ تنہا نہیں دے سکتے روزانہ اجرت والی صورتحال ہے ڈرائیور کنڈیکٹر گاڑی چلاتے ہیں کم آتے ہیں تو پھر میں کچھ لا کر بچوں کو کھلاتے ہیں اب وہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں کیا کریں حکومت کا حکم ہے گھر بیٹھی اس لئے حکومت وزیراعلی سے کہوں گا حکومت ذمہ دار ہوتی ہے لوگوں کا خیال رکھے ہمارے لوگ محنت کرکے حلال روزی کمانے والے ہیں آپ کے ایک حکم پر گاڑیاں کھڑی کردی ہیں اب آپ کو پیکج کا اعلان کرنا چاہیے پرانے زمانوں میں حکمران بھیس بدل کر عوام میں آتے تھے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی بھیس بدل کر شہر کا دورہ کرنا چاہیے اگر دیکھ لیں رکشوں میں اچھے لوگ بیٹھ کر جارہے ہیں دکانوں میں سامان بھی کررہا ہے آپ کے حکم کا باقی لوگوں پر اثر نہیں ہو رہا لوگ آپ کی بات نہیں مان رہے نماز تراویح کے حوالے سے آپ نے حکم دیا تاجروں کو حکم دیا لوگوں نے ان سنی کردی لوگوں نے آپ کی خاک نہیں سنی صرف ڈرائیور کنڈیکٹر طبقے پر آپ کا حکم چلتا ہے ہم آپ کی عزت کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی بات سنیں آپ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں آپ ایلیٹ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں آپ بڑے گھر میں پیدا ہوئے انگلش میڈیم میں پڑھے باہر جانے کا موقع ملا آپ کے خاندان کے پاس پیسہ ہے آپ کو پتہ نہیں پریشانی کیا ہوتی ہے کیونکہ آپ نے کبھی پریشانی دیکھی نہیں آپ نے کبھی مزدوری نہیں کی لہذا آپ مزدوروں کا احساس کریں خدارا احساس کریں خدانخواستہ اگر ڈرائیور کنڈیکٹر مجبور ہو کر سڑکوں پر نکل آئے تو کیا آپ سختی کریں گے ڈنڈے ماریں گے گرفتاریاں کریں گے اس کے لیے سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا اس بڑھاپے میں اگر مجھے جیل جانا پڑا تو جاؤں گا لیکن خدارا لوگوں کی بھوک کا احساس کریں لوگ فاقے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ حکومت فوری طور پر پیکج کا اعلان کرے گی لیکن موٹر ویکل ٹیکس میں 25 فیصد معافی دی گئی ہے ہم کہتے ہیں ہمیں اس کی ضرورت نہیں تھی ہم تو کما کا ٹیکس ادا کرتے ہیں اس وقت ہماری ضرورت ہے پیٹ بھرنا ٹیکس معاف کرنے سے پیٹ نہیں بھرے گا امدادی پیکج کا اعلان کریں تاکہ ڈرائیوروں اور ان کے گھر والوں کا پیٹ بھر سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے اپیل کی ہے کہ مرکزی حکومت بھی ڈرائیوروں کے ڈاکٹروں کا خیال کرے اور صوبائی حکومت کو بھی ہدایت جاری کرے انہوں نے کہا کہ میرا کوئی سیاست سے واسطہ نہیں ہے میں غیرجانبدار آدمی ہوں لیکن جب سے کرونا کی صورتحال ہے وزیراعظم کو غریب کا زیادہ احساس ہے وہ پہلے دن سے غریبوں کی بات کر رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت کے منہ سے غریبوں کی بات بہت کم سنی ہے میں کہتا ہوں سندھ کے لوگ بہت اچھے ہیں حکمران جماعت میں سارے سادات ہیں آپ نبی پاک کی اولاد ہیں آپ کے پاس بہت زیادہ غریب کا ذکر ہونا چاہیے آپ کو غریب کا زیادہ احساس کرنا چاہیے آپ ان کی اولاد ہیں جو خود بھوکے رہتے تھے لیکن غریبوں کو کھلاتے تھے چیف منسٹر شپ آپ کو مبارک ہو آپ کو چاہیے پرائمنسٹر سے زیادہ امداد اعلان کریں صوبائی اور وفاقی حکومتیں عوام کو سینڈوچ نہ بنائیں کراچی میں دو لاکھ ڈرائیور کنڈیکٹر بس رقص ٹیکسی چلاتے ہیں ان کی فوری طور پر مدد کریں دست بدستہ گذارش ہے خیال کریں ۔

رپورٹ وحید جنگ ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام