سچا کون آفتاب اقبال یا سہیل احمد عزیزی ؟

ٹی وی چینلز پر شہرت حاصل کرنے والا پروگرام حسب حال اور خبرناک کس کا آئیڈیا تھا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چل رہی ہے کے اصل آئیڈیا کس کا تھا اور اس حوالے سے کس کا موقف درست ہے کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ ؟
مختلف مواقع پر اس حوالے سے آفتاب اقبال اور سہیل احمد عزیزی مختلف موقف اختیار کر چکے ہیں اس لیے یہ بحث دلچسپ ہو گئی ہے ۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہٹنے دادا کے نام سے مشہور پروگرام کہ میزبان نے مختلف ویڈیو کلپس دکھا کر یہ بتایا ہے کہ کب کس نے کیا کہا تھا پہلے انہوں نے سہیل احمد کا وائس آف امریکہ کو دیا گیا ایک انٹرویو سنایا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ
فقہان امریکا ایک ڈرامہ کیا گیا تھا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا وہاں سے یہ آئیڈیا آیا تھا کہ ایک ایسا بندہ ہونا چاہیے جو سیاست سے نابلد ہوں وہ ایسا کوئی کردار لے کر آئے ۔

ایک اور انٹرویو کا کلپ دکھاتے ہوئے بتایا گیا کہ آفتاب اقبال کیا کہہ رہے ہیں ۔
آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ یہ سارا آئیڈیا میرا تھا ۔
جبکہ حضرت قتادہ نے اپنے پرانے پنجابی پروگرام وریام کے کلپ دکھاتے ہوئے بتایا کہ خود آفتاب اقبال نے مجھ سے کہا تھا کہ تمہارے پروگرام وریام سے یہ آئیڈیا ملا ۔

ہٹلر دادا کا کہنا ہے کہ عزیزی اور آفتاب اقبال کے راستے جب الگ ہوئے تو آفتاب اقبال کو اپنا شو چلانے کے لئے ایک عزیزی کی جگہ دس عزیزی رکھنے پڑے جب کہ سہیل احمد اپنا پروگرام اکیلے عزیزی کے ذریعے ہی چلاتا گیا یہ سہیل احمد عزیزی کا کمال تھا کہ وہ ہر کردار خود نبھا رہا تھا اور سارا پروگرام اسی کے بل بوتے پر چلتا ہے اس نے ثابت کردیا کہ آفتاب اقبال کے بغیر بھی عزیزی کامیاب ہے

ہٹلر دادا نے یاد دلایا کہ 92 وی پر آفتاب اقبال نے بلبلے والے محمود اسلم اور ناصر چنیوٹی کو ساتھ لے کر ایک پروگرام شروع کیا اور زیادہ انحصار اپنے اوپر کیا اور وہ بھی ناکام ہوگیا۔دوسری طرف سہیل احمد عزیزی اکیلا ہی میدان مارتا چلا گیا ۔
ہٹلر دادا نے اپنے پروگرام میں انور مقصود اور معین اختر کا حوالہ بھی دیا اور ان کے مختلف ویڈیو کلپس بھی دکھائے اور آفتاب اقبال کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ آفتاب اقبال میں خودنمائی زیادہ ہے جبکہ سہیل احمد عزیزی میں خود نمائی نہیں ہے ۔
ہٹلر دادا نے کہا کہ میں جو پروگرام بھی کر رہا ہوں وہ پبلک ڈیمانڈ پر کر رہا ہوں اور اور فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ پاکستان میں پولیٹیکل سٹائر کس نے شروع کیا تھا معین اختر نے آفتاب اقبال نے سہیل عزیزی نے یا ہٹلر دادا نے۔