وزیرمحنت سعیدغنی کی ہدایت پر کورونا وائرس کے حوالے سے سیسی کے طبی مراکز میں 83 بیڈزمختص

وزیرمحنت سعیدغنی کی ہدایت پر کورونا وائرس کے حوالے سے سیسی کے طبی مراکز میں 83 بیڈزمختص
آئسولیشن وارڈز اور آئی سی یو کی سہولتیں کڈنی سینٹرلانڈھی، ولیکا،لانڈھی،کوٹری، حیدرآباد ہسپتالوں میں دستیاب ہیں
سیسی کے ان طبی مراکز میں ماسک،دستانیں اور سینیٹائزر بھی فراہم کردیئے گئے ہیں، محمداسحاق مہرکمشنرسیسی

کراچی( 23 اپریل) کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں سندھ سوشل سیکورٹی کے صوبہ بھر میں قائم ہسپتالوں میں خصوصی آئسولیشن مراکز قائم کردیئے ہیں جو 24/7 کام کررہے ہیں۔ یہ آئسولیشن مراکزصوبائی وزیرمحنت و چیئرمین گورننگ باڈی سیسی سعیدغنی کی ہدایت پر کمشنر سیسی محمداسحاق مہر کے احکامات پر قائم کئے گئے ہیں۔ خصوصی کورونا سیل کا فوکل پرسن کڈنی سینٹرلانڈھی کے ایم ایس ڈاکٹرشاہ محمدنوناری کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے سیسی کے صوبہ میں قائم پانچ ہسپتالوں میں 83 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔ کراچی میں تین ہسپتال جبکہ کوٹری اور حیدرآباد میں ایک ایک ہسپتال کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جن میں سوشل سیکورٹی کڈنی سینٹرلانڈھی میں کل 32بیڈز ان میں 10آئسولیشن، 18کورنٹائن اور 4 آئی سی یو، کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی سائٹ ہسپتال کراچی میں کل 25بیڈز جن میں 10آئی سی یو اور 15آئسو لیشن، سوشل سیکورٹی لانڈھی ہسپتال میں کل 16بیڈز جن میں 12آئسولیشن اور 4آئی سی یو، اسی طرح سوشل سیکورٹی کوٹری اور سوشل سیکورٹی حیدرآباد ہسپتال میں 5، 5 آئسولیشن بیڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔صوبائی وزیرمحنت کی ہدایت پر ان ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے سینیاٹائزر، خصوصی لباس، ماسک اور دستانیں وغیرہ بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ خدمات سوشل سیکورٹی اسکیم میں رجسٹرڈ تحفظ یافتہ محنت کشوں اور ان کے لواحقین مریضوں کیلئے 24/7مفت دستیاب ہیں۔