آج 274 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کیسز کی کل تعداد 3671 ہوگئی ہے

کراچی (24 اپریل 2020): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سےمتعلق جاری کردہ اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج 274 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کیسز کی کل تعداد 3671 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2561 ٹیسٹ کئے گئے۔ انھوں نے کہا کہ آج مزید 2 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے اور کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 49 کورونا مریضوں کی حالت تفتیش ناک ہے۔ کورونا کے 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور

آج مزید 42 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد 772 ہوگئی ہے، اس وقت کورونا کے 3100 مریض زیرعلاج ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ کورونا کے 1839 مریض گھروں میں آئیسولیٹ میں ہیں، 767 مریض آئیسولیشن مراکز اور 440 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے 5102 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور ان میں سے 765 مثبت آئے ہیں اور 4 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 6 مختلف فلائٹس سے 849 تاکین وطن واپس آئے ہیں، تارکین وطن کے 127 نتائج مثبت آئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج رمضان شریف کیلئے کاروباری ٹائم کی نئی ایس او پی جاری کر رہے ہیں، رمضان شریف میں روزوں کے سبب ہماری قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے، ہمیں رمضان شریف میں مزید احتیاطی تدابیر اپنانی ہونگی۔