جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے ٹائمز انٹرنیشنل امپیکٹ رینکنگ میں جگہ بنا لی

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے ٹائمز انٹرنیشنل امپیکٹ رینکنگ میں جگہ بنا لی

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی انٹرنیشنل ٹائمز امپیکٹ رینکنگ میں پاکستان کی 23ویں اور کراچی کی پانچویں یونیورسٹی بن گئی۔

سال 2020 میں یونیورسٹیوں کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف سے منسلک کردار ادا کرنے پر جانچا گیا۔

کراچی سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ میں شامل ہوئی ہے جبکہ دیگر جامعات میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی، اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان بھر سے 18اور جامعات اس سال امپیکٹ رینکنگ کا حصہ ہیں۔

ٹائمز امپیکٹ رینکنگ میں شامل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یونیورسٹی کی کارکردگی صحیح رخ پر ہے اور اپنی ترقی کو دستاویزی شکل میں محفوظ کر رہی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع