حبیب بنک پمپنگ اسٹیشن کے خراب ہونے والے 100ہارس پاورپمپ کو تبدیل کرکے علاقہ کو پانی کی فراہمی بحال کی گئی

کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر لاک ڈاو ¿ن کے باوجود شہرکے تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کا نظام بحال رکھے ہوئے ہے ،واٹربورڈ کے عملے نے مختلف علاقوں میںدھنسنے والی متعدد سیوریج لائنوں کی تبدیلی ،فراہمی آب کی لائنوں کی مرمت، مین ہولز پر کورز اور رنگ سلیب رکھنے کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی جدید وہائی پریشر مشینوں کے ذریعے کرونا سے تحفظ کیلئے جراثیم کش ادویہ کا اسپرے بھی جاری رکھا ،ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کی جانب سے کرونا سینٹروں ،غریب آبادیوں سمیت ایسے علاقوں میں جہاں پانی کی فراہمی کا نظام نہیں ہے میں وزیراعلی ٰ سندھ کے ڈی سی کوٹہ کے تحت ٹینکروں کے ذریعے مفت پانی فراہم کیا ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی نگرانی میں واٹربورڈ لاک ڈاو ¿ن اور

تمام ترمشکلات کے باوجود شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے ، واٹربورڈ کے عملے نے کریم نگر سائٹ ایریا یوسی4کی سیوریج لائنوں کی مشینوں کی مددسے صفائی کی ،کریم نگر سائٹ ایریا یوسی4 میں دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا ہے،پہاڑ گنج میںلیک ہونے والی 15انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت کی گئی ،جمشید ٹاو ¿ن مبارک شہید روڈ کے قریب دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی ،حبیب بنک پمپنگ اسٹیشن کے خراب ہونے والے 100ہارس پاورپمپ کو تبدیل کرکے علاقہ کو پانی کی فراہمی بحال کی گئی ،بلدیہ ٹاو ¿ن ترک مارکیٹ میں سیوریج اوورفلو کی شکایات کاخاتمہ کیا گیا،شانتی نگر ڈالمیا کے قریب 15انچ قطر کی دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے،ملیر یوسی 24میں مشینوں کے ذریعے24انچ قطر کی سیوریج لائن کی صفائی کی گئی کورنگی انڈیسٹریل ایریا میں نئے مین ہولز تعمیر کیئے گئے ،لیبر اسکوائر مہران ہائی سے کے قریب 48انچ قطر کی لائن میں پیدا ہونے والے رساو ¿ کا خاتمہ کیا گیا،ایم اے جناح روڈ پر دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے ،آدم جی نگر گلشن اقبال میں 18انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی ،ملیر ہالٹ جناح ایوینوکے قریب دھنسے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کرکے نکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کیا گیا،ہل ایریا ضیا کالونی اورنگی میں ہنگامی بنیادوں پر 12انچ قطر کی لائن تبدیل کرکے مکینوں کی شکایت کا ازالہ کیا گیا ،بندھانی گوٹھ کیماڑی پمپنگ اسٹیشن کے 200اور60ہارس پاورکے پمپس کی مرمت کی گئی ۔بلاک 2پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں دھنسنے والی آرآرسی پائپ لائن تبدیل کی گئی ،مجید کالونی بن قاسم ملیر میں ۶انچ قطر کی سیوریج لائن کی صفائی کرکے پانی کی فراہمی بحال کردی گئی،سرجانی سیکٹر4ڈی کے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کوررکھے گئے،اورنگی ٹاو ¿ن اردو چوک پر 24انچ قطر کا والو تبدیل کیا گیا،گلشن اقبال صہبا اختر روڈ بلاک 13اور2میں

دھنسنے والی سیوریج لائنو ں کو تبدیل کیا گیا ،ضیا کالونی ،اورنگی اتحاد ٹاو ¿ن میں فراہمی آب کی لائنوںمیں نصب والوز کو تبدیل کرکے پانی کا بہاو ¿بہتر کیا گیا ،فیڈرل بی ایریا بلاک 16غفران مسجد کے قریب پانی کی لائنوں سے درختوں کی جڑیںنکال کر پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ،سرجانی سیکٹر7سی میں خستہ مین ہولز کی مرمت کرکے ان پر رنگ سلیب اور کورز رکھے گئے،سرجانی ٹاو ¿ن سیکٹر5ای میں 6 انچ قطر کی لائن میں ہونے والے رساو ¿ بند کرکے پانی کا ضیاع روک دیا گیا،لانڈھی یوسی 17میں 12انچ قطر کی دھنسنے والی سیوریج لائن کو تبدیل کرکے علاقے سے گٹریں ابلنے کی شکایات ختم کی گئیں ،علاوہ ازیںواٹربورڈ کے سیورکلیننگ ایکوپمنٹ اینڈ سروسز ورکشاپ ڈویژن نے نارتھ ناظم آباد، کیماڑی ،صفورا گوٹھ ،اسکیم 33سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں کروانا سے بچاو ¿ کیلئے جدید مشینوں کے ذریعے جراثم کش ادویہ کا اسپرے کیا