تیزگرمی سے وائرس تیزی سے ختم ہورہا ہے، ولیم برائن

امریکی سیکریٹری سائنس ولیم برائن کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرونا وائرس پر کی گئی ریسرچ پیش کر دی، انہوں نے بتایا کہ سرد جگہوں پر وائرس لمبے وقت تک زندہ رہ سکتا ہے۔

ولیم برائن کا کہنا تھا کہ تیز دھوپ اور گرمی کرونا وائرس پر اثر انداز ہوتی ہے جس کے باعث وائرس تیزی سے ختم ہورہا ہے لیکن ایسا ہو کہ گرمی میں لوگ احتیاط کرنا چھوڑ دیں
سیکریٹری سائنس نے کہا کہ وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زیادہ دیر تک زندہ رہتا ہے، سرد جگہوں پر وائرس لمبے وقت تک زندہ رہتا ہے، موسم گرما میں بھی احتیاط جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ ایس سیکریٹری برائے سائنس ولیم برائن نے کہا کہ جان لیوا کرونا وائرس پر مزید ریسرچ جاری ہے

Courtesy Ary urdu