ملکی سلامتی اور خودمختاری کےتحفظ کیلئےکوئی کسرنہ چھوڑی جائے،وزیراعظم

ملکی سلامتی اور خودمختاری کےتحفظ کیلئےکوئی کسرنہ چھوڑی جائے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنے وزیراعظم کا استقبال کیا، دورہ کرنےوالوں میں وفاقی وزرا اور مشیران بھی شامل تھےدورے کے دوران آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں وزیر اعظم کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم کو کوروناوائرس کےاثرات پر بھی بریف کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نےاعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کےتحفظ کیلئےکوئی کسر نہ چھوڑی جائے

Courtesy Ary news