گوگل کے اس ڈوڈل گیم کو کون لوگ سمجھ سکتے ہیں؟

نیویارک: دنیا بھر میں آج زمین کے تحفظ کا دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل کرہ ارض کے نام کرتے ہوئے خصوصی ویڈیو گیم جاری کردیا جس میں شہد کی مکھیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرچ انجن گوگل نے یومِ زمین کی مناسبت سے شہد کی مکھیوں کی اہمیت اجاگر کرتا خصوصی گیم ڈوڈل جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کا کا ڈوڈل آرٹ انجینئرنگ جو ڈوڈلرز جیکب ہائو کرافٹ اور اسٹیفنی گو نے تیار کیا، شہد کی مکھیوں کے اس گیم میں صارفین مکھی کی پھول سے پھول تک رہنمائی کریں گے
یاد رہے دنیا بھر میں آج ہماری زمین کے تحفظ اور اس سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم ارض یعنی زمین کا پچاسواں عالمی دن منایا جارہا ہے۔

عالمی یوم ارض سب سے پہلے بائیس اپریل انیس سو سترکو منایا گیا تھا، یہ وہ دور تھا جب تحفظ ماحولیات کے بارے میں آہستہ آہستہ شعور اجاگر ہو رہا تھا اور لوگ فضائی آلودگی سمیت دیگر ماحولیاتی خطرات کا بغور مشاہدہ کر رہے تھے۔

ہر سال 22 اپریل کو دنیا بھرمیں زمین اور ماحولیات کی حفاظت کیلئے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ مقامی کمیونٹیز اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کرکے اس دن کی اہمیت اجاگر کرتی ہیں۔ بہت سی تنظیمیں شہر میں ساحل سمندر، دریاؤں یا دیگر قدرتی مقامات پرجا کر صفائی کا کام کرکے زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ ادا کرتی ہیں۔

کرونا وائرس کے پیش نظر رواں سال کسی بھی یوم کرہ ارض کے موقع پر کسی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا