کراچی لاک ڈاؤن، دلہا اپنی دلہن کو موٹرسائیکل پر رخصت کر کے لے آیا

شہر قائد سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے کرونا لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کی اور دلہن کو موٹرسائیکل پر رخصت کر کے ہی گھر لے آیا
کراچی کے علاقے شاہ فیصل سے تعلق رکھنے والا ریحان نامی دلہا گلستان جوہر سے اپنی دلہن کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے آیا۔ دلہا دلہن عروسی جوڑے میں تھے اور موٹرسائیکل ریحان خود ہی چلا رہا تھا۔

ریحان کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کو انتہائی مختصر رکھا اور نکاح اور بارات کی تقریب میں صرف 6 افراد نے شرکت کی۔ دلہا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی سادگی سے کرنے کا موقع ملا
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا کے پیش نظر صوبے بھر میں دفع ایک سو چوالیس نافذ کی ہوئی ہے جس کے تحت تین سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے