48 سالہ برطانوی شہری نے 5 کروڑ پاؤنڈز کی لاٹری جیت لی

ندن : برطانوی شہری نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت کر کروڑ پتی بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم 48 سالہ شخص نے پیٹرول پمپ سے خریدا گئے لاٹری ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈ کی خطیر رقم جیت لی۔

رائن ہوئل نامی برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ جیت کا جشن اہل خانہ کے ساتھ نہیں منا سکے گا، اگر اہل خانہ بھی ساتھ ہوتے تو جیت کا مزہ دوبالہ ہوجاتا۔

رائن ہوئل نے بتایا کہ مجھے لاٹری کمپنی کی جانب سے ای میل ہوئی جسے دیکھ کر سمجھا کہ 2 پاؤنڈز جیتے ہیں لیکن جب اکاؤنٹ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ کروڑ پتی بن چکا ہوں۔

برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ ابھی تک میرے والدین بھی ملازمت کررہے تھے لیکن اب والدین کو کام نہیں کرنے دوں گا۔

برطانیہ: عمر رسیدہ جوڑے نے 5 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی رقم جیت لی

یاد رہے کہ گزشتہ برس ایک عمر رسیدہ برطانوی جوڑے نے پھٹے ہوئے ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈز کی لاٹری جیتی تھی