بلوچستان حکومت تیری کون سی کل سیدھی ؟

بلوچستان حکومت کے لوگوں کی اپنی ہی منطق ہے ۔صوبائی حکومت نے پرنٹ میڈیا کو سرکاری اشتہارات کے بزنس سے نکال دیا ہے ایک سابق ڈپٹی کمشنر کو ڈی جی انفارمیشن بلوچستان تعینات کیا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بلوچستان حکومت نے سوشل میڈیا کی خدمات حاصل کرنے کے لئے جو اشتہار دیا ہے وہ بھی ایک نیوزپیپر میں ہی شائع کیا گیا ہے ۔