بچوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سائیٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

بچوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سائیٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔34/2020.506.337.376
سائیٹ پولیس کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ سائیٹ کے علاقے میں افغانی نژاد پاکستانی شہری وں کا ایک گروپ کم عمر لڑکوں کو آئس کے نشے میں لگا کر ان کے ساتھ بدفعلی کرتا ہے اور بدفعلی کی یہ ویڈیو ان کم عمر لڑکوں کو بلیک میل اور ڈرانے دھمکانے کے لئےاستعمال کرتا ہے اس اطلاع پر سائیٹ A کی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث دو ملزمان 1 نعیم افغان ولد مومن خان 2 محمد حسین ولد عبدالاحد کو گرفتار کرلیا اہل محلہ کے کچھ افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ گروپ اس علاقے میں ایسے کاموں کے لئے کافی عرصے سے سرگرم ہے جسے اثرورسوخ رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل ہے اور یہ متاثرہ بچے کے گھر والوں پر اس حوالے سے دباوُ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنا کیس واپس لے لیں ورنہ انہیں خطرناک نتائج کاسامنا کرنا پڑہ سکتا ہے۔