پی ٹی آئی کی غلط سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے ایم کیوایم پیپلزپارٹی کی قربت میں اضافہ

پی ٹی آئی کی غلط سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے ایم کیوایم پیپلزپارٹی کی قربت میں اضافہ ۔سیاسی حلقوں میں تفسری ہورہے ہیں کہ پی ٹی آئی غلط سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے ایم کیو ایم کی راہ پر چل پڑی ہے جبکہ ایم کیو ایم نے اس صورتحال میں بہتر فیصلے کیے ہیں اور وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن شپ میں آرہی ہے

ریاست کے اعلامیے کے خلاف بغاوت آخر پھر کیسے کہتے ہیں, ایک جانب ریاست کا حکم ہے کہ کاروبار بند رکھے جائیں مگر وہیں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان تاجروں کا ریاست کے خلاف حوصلہ بڑھانے کے لیے سرکردہ ہیں, کل تاجروں کی گرفتاریوں کے بعد جس طرح پی ٹی آئی رہنما سرگرم ہوئے,

اسے کیا سمجھنا چاہیے, گزشتہ دنوں پریس کلب میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر اشرف قریشی کی پریس کانفرنس میں موجود تھا, اشرف قریشی کے الفاظ اگر واقعی ذرائع ابلاغ نشر کردیتا تو یقینا کراچی میں لسانی فسادات پھوٹ پڑتے, فیصل واوڈا ایک ٹی وی چینل پر کھلے عام راشن کی تقسیم میں مہاجر, سندھی تفریق کا نعرہ لگا چکے, گورنر وفاق کا نمائندہ ہے مگر متضاد پالیسی کیوں, یقینا ایسی تفریق ہو رہی ہوگی مگر کیا ریاست کے اہم عہدوں پر بیٹھے ان افراد کو یہ زیب دیتا ہے, جو خود قومی اکائی کی ضمانت کے منصب ہیں, اندھیرنگری, لاقانونیت کہہ دیجئے یا 72 سالوں سے جاری قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کا کھیل, حکمرانی ایسی کھیل کا دوسرا نام ہے, چاہیے سویلین ہو یا فوجی ڈکٹیٹر,,,,