احتیاط نہ کی تو صورتحال اٹلی جیسی ہوسکتی ہے، ماہر صحت

ماہر صحت ڈاکٹر عبدالباری خان اور ڈاکٹر سعد نیازکا کہنا ہے کہ ہم مجمع روکنے کی بات کر رہے ہیں چاہے وہ مارکیٹ میں ہو یا مسجد میں ہو کیونکہ اگر احتیاط نہ کی تو خدانخواستہ صورتحال اٹلی جیسی ہوسکتی ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھے تو اسپتالوں کیلئے سنبھالنا مشکل ہوجائے گا
لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
احتیاط نہ کی تو صورتحال اٹلی جیسی ہوسکتی ہے، ماہر صحت
ماہر صحت ڈاکٹر عبدالباری خان اور ڈاکٹر سعد نیازکا کہنا ہے کہ ہم مجمع روکنے کی بات کر رہے ہیں چاہے وہ مارکیٹ میں ہو یا مسجد میں ہو کیونکہ اگر احتیاط نہ کی تو خدانخواستہ صورتحال اٹلی جیسی ہوسکتی ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھے تو اسپتالوں کیلئے سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

ملک میں 10513 کورونا مریض، 224 ہلاکتیں

انہوں نے کہا کہ مجمع چاہے مارکیٹ میں ہو یا مسجد میں اسے روکنے کی ضرورت ہے، مجمع کہیں بھی ہو وہاں خطرہ بڑھ جاتا ہے،ہمیں ویسے ہی وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا بھی ہے۔

ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ التجا ہے غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں،صفائی کا خیال رکھیں، ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

جیو پاکستان میں ہی بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا کہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں گے تو کورونا کیسز بھی زیادہ آئیں گے،اس وقت ہم مجمع روکنے کی بات کر رہے ہیں چاہے وہ مارکیٹ میں ہو یا مسجد میں ہو

Courtesy Jang Urdu