لاک ڈاؤن : کرکٹ کھیلنے والے 11 نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

نئی دہلی : پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچ کھیلنے والے گیارہ نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی کے علاقے میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر گیارہ نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مذکورہ نوجوان ایک گراؤنڈ میں کرکٹ میچ کھیل رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور میچ کو بند کرواکے کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا، پولیس نے کرکٹ میچ کے انعقاد اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مذکورہ 11نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا