ابر اعظم کو لاک ڈاؤن میں کرکٹ کی یاد ستانے لگ

کراچی: ٹی ٹوینٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کو مس کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اگر لاک ڈاؤن برقرار رہا تو فارم متاثر ہوسکتی ہے، ردھم واپس آنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی تو پاکستان کے لیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، گھر پر بھائیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اچھا وقت گزر رہا ہے
بابر اعظم کا نے کہا کہ بلے باز کی حیثیت سے آپ کو اس وقت تک اطمینان نہیں ملتا جب تک آپ بیٹنگ نہ کرلیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں فٹنس ٹیسٹ کا عمل بہترین تھا، کرونا ختم ہونے کے بعد میچ فٹنس کے لیے دس سے پندرہ دن درکار ہوں گے۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز تماشائیوں کے بغیر ہوئے اس کا مزہ نہیں آیا، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تماشائیوں کے بغیر نہیں ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے اپنی خامیوں پر قابو پاکر پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں، کسی ایک فارمیٹ کا انتخاب کرنا پڑے تو ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دوں گا۔