حکومتِ سندھ کا شعرا، ادیبوں اور فنکاروں کو 30 ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان

حکومتِ سندھ کا شعرا، ادیبوں اور فنکاروں کو 30 ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان

حکومتِ سندھ نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہوانے والی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے ضرورت مند ادیبوں، شعراء اور فنکاروں کو 30 ہزار روپے کا وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ نے کیا، رقم آئندہ ہفتے سے دینا شروع کی جائے گی اور تقریباً 800 سے زائد فنکاروں کو دی جائے گی۔