پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب، سانحہ نیوزی لینڈ پر ایک منٹ کی خاموشی

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاندار انعقاد ۔
تقریب کا آغاز ہونے سے پہلے میزبان فخر عالم نے گراﺅنڈ میں موجود تماشائیوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہوجائیں، تماشائیوں کے کھڑے ہونے کے بعد سانحہ کرائسٹ چرچ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھر گیا، سانحہ کرائسٹ چرچ کی وجہ سے تقریب مختصر کر دی گئی،گانوں کے بجائے قومی نغمیں ترانے اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔
پی ایس ایل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے ایک خصوصی دن ہے کہ ہم پی ایس ایل کے فائنل کی میزبانی کے لئے ہیں ، ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو لوگوں کی زندگی میں خوشی اور روشنی لاتا ہے، یہ کرکٹ کا سبق ہے جس کو ہمیں کبھی نہیں بھولناچاہئے۔
ان کا کہناتھا کہ کراچی کے لوگوں نے جس طرح پی ایس ایل کے میچز کو کامیاب بنایا ہے، اس پر میں کراچی کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں۔

اسٹیڈیم میں اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، پی ایس ایل فائنل دیکھنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور، نیوی چیف ایڈمرل ظفر محمود اور صدرمملکت عارف علوی سمیت وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، چیئرمین پی سی بی اور شہریار آفریدی بھی نیشنل اسٹیڈیم گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں