حکومت سندھ نے 5 محکموں کے انتظامی سیکرٹری تبدیل کردیے

حکومت سندھ نے سرکاری افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں جن کے مطابق مختلف محکموں کے انتظامی سیکٹری تبدیل کردیئے گئے ہیں موٹیویشن کے مطابق محکمہ آبپاشی محکمہ سروسز محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ ٹریننگ اور محکمہ کالج کے سیکرٹری تبدیل ہوگئے ہیں۔
رفیق احمد برڑو آبپاشی ۔اقبال میمن سیکریٹری سروسز ۔سعید منگنیجو سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ۔نوید احمد شیخ سیکریٹری ٹریننگ تعینات کیے گئے ہیں جبکہ باقر عباس نقوی سیکرٹری کالجز ہونگے ان کے پاس اسپیشل سیکریٹری خزانہ کا چارج بھی رہے گا۔