وزیراعظم کے کورونا فنڈ میں سےبیسٹ وے سیمنٹ کا ساڑھے 20؍ کروڑ کا عطیہ

وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روز بیسٹ وے سیمنٹ کے ڈائریکٹر فنانس عرفان اے شیخ نے ملاقات کی ۔عرفان اے شیخ نے وزیر اعظم کو بیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کا چیک وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے پیش کیا ۔ اس رقم میں سے دس کروڑ روپے بیسٹ وے فاؤنڈیشن کی جانب سے، دس کروڑ یونائیٹڈ بنک جبکہ پچاس لاکھ عرفان شیخ نے اپنے اور اپنے خاندان کی جانب سے پیش ریلیف فنڈ کیلئے عطیہ کیے ہیں ۔وزیر اعظم نے مشکل حالات میں کمزور اور مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بیسٹ وے فاؤنڈیشن، یونائیٹڈ بنک اور عرفان شیخ کے جذبے کو سراہا