سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج

سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی خلاف صحافی عمیر انجم نے درخواست دائر کردی

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 18 اپریل کو ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹفیکشن جاری کیا، درخواست گزار

محکمہ داخلہ نے اپنے نوٹفیکشن میں کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق صحافیوں ،خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا، درخواست گزار

صحافی کورونا وائرس سے متعلق خبریں اور معلومات عوام تک پہنچا رہے ہیں، درخواست گزار

ڈبل سواری پر پابندی سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، درخواست گزار

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹفیکشن غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا

درخواست میں حکومت سندھ ،محکمہ داخلہ،آئی جی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی کو فریق بنایا گیا ہے