امین الحق نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی امین الحق نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں امین الحق سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وفاقی وزیر امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلم دان سونپ دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر امین الحق کو وزارتِ آئی ٹی کا قلم دان سونپا۔

سید امین الحق 2018ء کے انتخابات میں ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے ضلع غربی کے حلقے این اے 251 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کے سامنے کابینہ میں دوبارہ شمولیت کے لیے امین الحق کو کوئی وزارت دینے کی شرط رکھی تھی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جو گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: حکومتی ٹیم دوبارہ ملاقات کیلئے آنے والی ہے، امین الحق

کابینہ ڈویژن نے خالد مقبول صدیقی کے استعفے کی منظوری کا با ضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا تھا