برطانوی سائنسدان کورونا کے توڑ کے قریب پہنچ گئے

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین پرامید ہیں کہ ان کی بنائی ویکسین انسانوں کیلئے فائدہ منداور وباسے نمٹنے کیلئے مددگارثابت ہوگیاس مقصد کے لیے 18 سے 55 برس تک کے صحت مند افراد درکار ہیں جنہیں 625 پاونڈ تک معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا۔اوکسفورڈیونیورسٹی کے ماہرین پہلے ہی کسی ایسی بیماری کیلئے ویکسین تیارکررہے تھے اور وہ چمپینزی اور بندروں پراسے استعمال کرچکے ہیں۔اب یہ ویکسین نئی تیارہونے والی دوائی میں شامل ہوگی ،جو کورونا وباسے نمٹنے کیلئے مددگارثابت ہوگی۔
برطانوی وزیرصحت کا کہناہے کہ۔ جیسے ہی لگے گا کہ ویکسین انسانوں پر اثر کررہی ہے اسے فوری طور پر برطانوی شہریوں تک پہنچائیں گے ویکسین کی تیاری پر بھی بھاری سرمایہ خرچ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کوروناسے 17ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ 1لاکھ 29ہزارسے زائدمریض ہیں۔
دوسری جانب امپیریئل کالج آف لندن نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا جلد آغاز ہوگا۔ اس کے علاوہ چین،امریکا اور اسرائیل جیسے ممالک کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے سب سے زیادہ وقت اور سرمایہ خرچ کررہے ہیں تاکہ جلد از جلد کورونا کی ویکسین تیار کی جاسکے

Courtesy GNN Urdu