امریکہ میں ایک ہی دن میں کورونا سے مزید 2700 سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں ایک ہی دن میں کورونا سے مزید 2700 سے زائد افراد ہلاک۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2700 سے زائد کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کا ایک اور خوفناک ترین دن گزرا ہے جس میں مہلک وائرس سے 2700 سے بھی زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں
جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس نے 2700 سے زائد جانیں لی ہیں جس کے بعد امریکہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 44 ہزار 845 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔
متفرق رپورٹس کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 111 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار 187 تک جا پہنچی ہے