نوجوان بزنس مین بلال ریاض وفات پا گئے ۔بزنس حلقوں میں بے حد مقبول تھے

بزنس حلقوں کی ہردلعزیز شخصیت بلال ریاض نوجوانی میں وفات پاگئے ۔وہ اپنی عمدہ طبیعت اور خوشگوار مزاج کی وجہ سے دوستوں میں مقبول تھے گزشتہ دنوں اچانک بیمار ہونے کے بعد کراچی میں وفات پاگئے ان کے انتقال پر دوست احباب اور رشتہ داروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے –

وہ کراچی میں مقامی سطح پر بزنس کرتے تھے اور اپنے حلقے میں کافی مقبولیت کے حامل تھے ان کے انتہائی قریبی دوست اظہراحمد سید کے مطابق بلال اعجاز ایک بہترین شخصیت کے مالک تھے دوستوں کے دوست تھے محنتی اور ذہین انسان تھے اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے تھے انہیں پاکستانی ہونے پر فخر تھا ہمیشہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے جدوجہد کرنے کے خواہشمند تھے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرکے انہیں سکون ملتا تھا ۔دوست احباب بلال ریاض کی اچانک وفات پر انتہائی دکھی اور رنجیدہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے