ماہرہ خان کا عاصم رضا کیلئے محبت بھرا پیغام

پاکستان ٹی وی اور ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار عاصم رضا کے لیے محبت بھرا پیغام لکھ دیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ معروف ہدایت کار عاصم رضا ہیں، اداکارہ نے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے عاصم رضا کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا
ماہرہ خان نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے عاصم، میں کیسے آپ سے گلے ملنا، آپ کو تنگ کرنا بھول سکتی ہوں، اور میں کیسے آپ کے گھر میں ڈانس کرنا اور گانا گانا بھول سکتی ہوں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آپ یہ سب کچھ اپنے دوسرے بچوں کو بتانا نہیں چاہتے ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ کے دونوں بیٹے اور بیٹیوں کو اِس بارے میں معلوم ہوجائے کہ میں آپ کے لیے کتنی اہم ہوں اور آپ مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں آپ سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی، آپ کی ماہرو۔‘

پوسٹ کے آخر میں ماہرہ نے لکھا کہ ’یہ تصویر میری پہلی فلم ’بول‘ کے پریمیئر کے موقع پر 2011 میں لی گئی تھی۔‘

اداکارہ کی اِس پوسٹ پر عاصم رضا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری اور عزیز ماہرو، میرے بیٹے اور بیٹیاں جانتے ہیں کہ میرے لیے اُن سب میں سے سب سے زیادہ اہم کون ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُنہیں کوئی شک نہیں ہے، میں بھی آپ سے لفظوں سے زیادہ محبت کرتا ہوں
اِس سے قبل ماہرہ خان نے ایک ویب شو میں اِس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ جس سے محبت کرتی ہیں اُس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے اور فی الحال وہ دُنیا کو اِس بارے میں مزید کچھ نہیں بتانا چاہتیں۔

واضح رہے کہ عاصم رضا کی شریک حیات سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ مشرف ہیں اور اِن دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں جن کا نام مریم رضا اور زینب رضا ہے۔ عاصم رضا پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں
jang-report