)کورونا وائرس سے متعلق ایس او پی کی خلاف ورزی پر شہر میں پہلا بڑا ایکشن، کراچی کے ضلع کورنگی میں تین صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس سے متعلق ایس او پی کی خلاف ورزی پر شہر میں پہلا بڑا ایکشن، کراچی کے ضلع کورنگی میں تین صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیا گیا ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی ہدایت پر انتظامیہ نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے کورونا ایس او پی پر عمل نہ کرنے والی دو ادویہ ساز اور ایک چائے بنانے والی بڑی کمپنی کو سربمہر کردیا، ڈپٹی کمشنر شہریار میمن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا تاہم دونوں ادویہ ساز کمپنیز اور چائے کی کمپنی نے ایس او پی کے برخلاف ملازمین کےلیےٹرانسپورٹ کا غلط استعمال کیا ایس او پی کےتحت صنعتی ورکرز کی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی ہے ملازمین کی بڑی تعداد کو کمپنی کی بس میں سوار کیا گیا تھا جن میں خواتین ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔