صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبد الباری پتافی کی جانب سے حلقہ پی ایس 19 میں ضرورت مند افراد میں 3000 راشن بیگز کی تقسیم

صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبد الباری پتافی کی جانب سے حلقہ پی ایس 19 میں ضرورت مند افراد میں 3000 راشن بیگز کی تقسیم۔
کراچی۔ 20 اپریل۔ صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبد الباری پتافی کی جانب سے پی ایس 19 کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند افراد میں 3000 راشن بیگز تقسیم کئے گئے۔ راشن بیگز غریب اور دیہاڑی پیشہ مزدوروں کو ان کی دہلیز پر فراہم کئے گئے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور سماجی رابطوں میں فاصلہ بھی برقرار رکھا جائے۔ واضح رہے کہ یہ راشن بیگز صوبائی وزیر نے اپنی جانب سے فراہم کئے ہیں یہ ان بیگز کے علاوہ ہیں جو حکومت سندھ کی جانب سے ضلع بھر میں تقسیم کئے گئے۔آج جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر عبد الباری پتافی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ضرورت مند افراد تک حکومت کی جانب سے بھی راشن بیگز فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو بلائے طاق رکھ کر بلا تفریق رنگ و نسل عوام کو راشن بیگز فراہم کئے جارہے ہیں عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ سماجی رابطوں میں فاصلہ رکھیں تاکہ کورونا وائرس سے انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاو ¿ن کا فیصلہ خوشی سے نہیں بلکہ عوام کے وسع تر مفاد میں کیا اس ضمن میں وبا سے بچاو ¿ کا واحد طریقہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرئے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ہم سب کو مل کر اس وبا کے پھیلاو ¿ کو روکنا ہوگا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ضلع گھوٹکی میں کورونا وائرس کے 121 پازیٹو کیس ہیں جن کو اسپتالوں میں بہترین علاجِ معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے درخواست کی کہ رمضان المبارک میں اپنی زکوٰة و صدقات زیادہ سے زیادہ سفید پوش افراد میں تقسیم کریں تاکہ ان کے گھر کا چولہا بھی جلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بےنظیر بھٹو کے ویژن اور بلاول بھٹو کی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے شانہ بشانہ عوام کی دادرسی میں شب و روز مصروف عمل ہے۔ عبد الباری پتافی نے کہا کہ اس وبا پر قابو پانے کے لیے عوام کا حکومت کے ساتھ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ گھروں سے بلاجواز باہر نہ نکلا جائے اور جن کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان بزنس مالکان سے درخواست ہے کہ وہ مفاد عامہ میں فراہم کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔