گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سلیم صابری کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا شہید امجد صابری کے ہمنوا کراچی پریس کلب پر احتجاج کررہے تھے جس کا گورنرسندھ نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں گورنرہاﺅس مدعو کیا تھا

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے معروف قوال امجد صابری شہید کے ہمنوا سلیم صابری نے اہل خانہ کے ہمراہ گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ نے پریس کلب کے باہر سلیم صابری کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوءانہیں گورنرہاﺅس مدعو کیا تھا ۔گورنر سندھ نے سلیم صابری کو 2 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ امدادی چیک وصول کرتے ہوئے سلیم صابری نے گورنرسندھ کا شکریہ ادا کیا ۔ سلیم صابری نے گورنرسندھ کو بتایا کہ بے روزگاری سے گھریلو پریشانیاں بڑھ گئی ہیںاس لئے مجبوراً پریس کلب جا کر احتجاج پر مجبور ہوا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ گورنرسندھ نے میری مدد کی