رواں ہفتے پنجاب میں روزانہ 5 ہزار ٹیسٹ ہوسکیں گے: یاسمین راشد

صوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 3 دن پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تحفظات رکھے تھے، میں نے شاہ محمود قریشی کو تسلی دی تھی کہ خود جا کر اسپتال میں دیکھوں گی۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ طیب اردوان اسپتال کو ملتان اور ڈی جی خان کے لیے مخصوص کر رکھا تھا، نشتر اسپتال ملتان میں تمام سہولتیں موجود ہیں، طیب اردوان اسپتال میں 35 وینٹی لیٹرز ان کے اپنے ہیںیاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مریض زیادہ ہونے کی وجہ سے نشتر اسپتال میں آئسولیشن بنایا گیا، ملتان سے کوئی وینٹی لیٹر کہیں نہیں بھیجا گیا ہے۔ کچھ شہریوں میں مقامی سطح پر وائرس پھیلا۔ نشتر اسپتال میں لیول تھری کی لیب فعال ہے۔ نشتر اسپتال کے ڈاکٹرز کو این 95 ماسک فراہم کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نشتر اسپتال کے لیب نے 3 ہزار 608 ٹیسٹ کیے، پنجاب میں کرونا وائرس کے 19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت تقریباً 7 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ جنوبی پنجاب میں 183 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں رواں ہفتے کے آخر تک روزانہ 5 ہزار ٹیسٹ کی استعداد بڑھ جائے گی۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، صوبے میں 10 نئے فیلڈ اسپتال قائم کیے جا چکے ہیں، خطے میں پاکستان سب سے زیادہ کرونا ٹیسٹ کر رہا ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیسٹنگ صلاحیت ہم سے کم ہے۔

Courtesy Ary urdu