انٹرنیٹ پر مہوش حیات کی ہم شکل کی دھوم

اگر اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر آپ کو ایسا لگا کہ یہ پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی تصویر ہے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔

مہوش حیات کے ساتھ جو دوسری تصویر ہے یہ دراصل ان کی ہم شکل ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں

اگر اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر آپ کو ایسا لگا کہ یہ پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی تصویر ہے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔

مہوش حیات کے ساتھ جو دوسری تصویر ہے یہ دراصل ان کی ہم شکل ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

یہ تصاویر روزا نامی بلاگر کی ہیں، جن کی تصاویر کو لوگ مہوش حیات س جوڑ رہے ہیں

اور اگر ایسا کہا جائے کہ ان کا ڈریسنگ کا انداز بھی ایک سا ہے تو ٖغلط نہیں ہوگا
واقعی ان دونوں کے لکس ایک جیسے ہیںکیا آپ بھی روزا کی تصاویر دیکھ کر دھوکا کھا گئے؟


مہوش حیات کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 2010 کے ڈرامے ’تھوڑی سی وفا چاہیے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔

بعدازاں وہ میرے قاتل میرے دلدار، من جلی، پھر چاند پہ دستک، کبھی کبھی اور دل لگی جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

مہوش حیات اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئیں جن میں ایکٹر ان لا، لوڈ ویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں۔

اداکارہ کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کے کام پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے

dawnnews-report