قرنطینیہ سینٹرز پر ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری

وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کا عملہ بھرپور انداز میں خدمات اداکررہا ہے،منتخب نمائندوں خصوصاًواٹربورڈ کے کمپلین سینٹرز پر موصولہ شہریوں کی فراہمی ونکاسی آ ب سے متعلق شکایات کا افرادی قوت اور مشینری کے ذریعے تیزی سے ازالہ کیا جارہا ہے، شہراور مضافات میں قائم قرنطینیہ سینٹرز پر ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے جبکہ واٹربورڈ کی جدید اور ہائی پریشر موبائل مشینوں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں ،شاہراہوں ،بلند عمارتوں ،رہائشی علاقوں اورکاروباری وتجارتی مراکز پر جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیاگیا،ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کے ٹینکروںپر نصب کیئے گئے واش بیسن اور فراہم کردہ سینیٹائزرز وصابن کی سہولیت سے شہری وقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ہاتھ دھو کر کرونا سے احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربور ڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی واٹربورڈ کاعملہ لاک ڈاو ¿ن کے باوجود معمول کے مطابق کام کررہاہے ،واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز ، فلٹرز پلانٹس ،لیباریٹریز،ریزروائرزسے شہر کے تمام علاقوں کو پانی کی فراہمی جاری ہے ، ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل وزیراعلیٰ سندھ کے ڈی سی کوٹہ کے تحت غریب علاقوں خصوصا ایسے علاقوں میں جہاں واٹربورڈ کا نظام فراہمی آب موجود نہیں ہے میں ٹینکروں کے ذریعہ بلاقیمت پانی فراہم کررہاہے ،علاوہ ازیں واٹربورڈ کے عملے نے منتخب نمائندوں کی شکایات اور شہریوں کی جانب سے شکایات مراکز پر درج کرائی گئی کمپلین پرغزالی روڈ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2میں دھنسنے والی 8انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کرکے علاقہ سے نکاسی آب کی شکایات دورکردیں ،واٹربورڈ کے عملے نے لیاری فداحسین شیخا روڈ میں پانی کی لیک ہونے والی لائن کی مرمت کی ،جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کے قریب سیوریج چینل کی صفائی کرکے رکاوٹیں ختم کیں،بہارکالونی لیاری کی متعدد گلیوں سے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیاگیا،جناح اسپتال کے سیوریج چیمبر کو صاف کرکے اس پر نیا کوررکھ دیاگیا،51سی سیکٹرکورنگی 6میں سیوریج کے مسائل دور کیئے گئے ،اورنگی اردو چوک کے قریب 24انچ قطر کی ایم ایس لائن کی مرمت کی گئی ،اتحاد ٹاو ¿ن کے محمد خان پمپنگ اسٹیشن میں ہونے والی تیکنیکی خرابیوں کو دور کرکے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق رکھی گئی،بلدیہ گل دادشاہ روڈ کی سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا،میٹروویل سائٹ ٹاو ¿ن کے سیکٹر 4میں 15انچ قطر کی سیوریج لائن کی صفائی کی گئی ،قائدآباد سوئیڈش انسٹیٹیوٹ کے قریب 33انچ قطر کی لائن کی مرمت کرکے پانی کا ضیاع روک دیاگیا،چمن بوسٹنگ پمپ پاک کالونی کے بوسٹنگ پمپ کی مرمت کرکے پانی کی فراہمی جاری رکھی گئی ،سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ ماڈل زون کے قریب دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا گیا ہے ،میانوالی پمپ ہاو ¿س خواجہ اجمیر نگری میں علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی کیلئے مرمتی کام کیا گیا ،ہالیجی کنڈیوٹ میں 54انچ قطر کے چیمبر کی تعمیر کرکے اسے محفوظ بنایاگیا،مسلم آباد مین مارکیٹ نیشنل ہائی وے کے قریب گٹروں سے پانی ابلنے کی شکایات کا خاتمہ کیا گیا،موسیٰ کالونی اور اس کے عقب میں سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی ،کورنگی سیکٹر15کے قریب اخبارات کے دفاتر کے باہر نکاسی آب کی شکایات کا خاتمہ کیا گیا،لیاقت آباد ٹاو ¿ن 3 ڈی اصحاب بدر مسجد کے پاس سیوریج کے پانی کی قلت کا مسئلہ حل کیا گیا،جبکہ اس ہی علاقہ میں وائیبریٹر مشین سے گٹروں کی صفائی کرکے بڑی مقدار میں کچرا نکالا گیا ،شپ اونر کالج پمپنگ اسٹیشن میں درست کارکردگی نہ دکھانے والی موٹروں کی اوورہالنگ کی گئی ،واٹربورڈ کی کینالوں کے شگاف پر کرکے پانی کا ضیاع روک دیا گیا،کشمیر کالونی کو پانی کی معمول سے کم فراہمی کی شکایت دور کی گئی،نارتھ کراچی11ای یوسی 14میں نکاسی آب کا مسئلہ ختم کردیا گیا،لکی ہوٹل اورنگی کے قریب 12انچ قطر کی لائن سے رسا و ¿ کا خاتمہ کیا گیا،کورنگی یوسی 35سیکٹر48میں 12انچ قطر کی آرسی سی سیوریج لائن بچھادی گئی ،چاندنی چوک یوسی 2بی گلشن بہارمیں مشینری کے ذریعے گٹروں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے نکاسی آب کے مسائل دور کیئے گئے ،لی مارکیٹ پمپنگ اسٹیشن لیاری میں 60ہارس پاورکے پمپ کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرکے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ۔ ہینڈآو ¿ٹ نمبر((13-20-pro/kwsb/,04-20 رضوان حیدر  انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ