کورونا سے امریکا میں 42 ہزار 500 ہلاکتیں

امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 90ہزار سے اوپر چلی گئی جبکہ 1939 نئی اموات کے بعد جان گنوانے والوں کی تعداد 42 ہزار 500 سے زائد ہو گئی۔

کورونا وائرس کے باعث نیویارک اور نیو جرسی کی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

نیویارک میں مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ ریاست نیو جرسی میں 88 ہزار سے زیادہ ہوگئی
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں صورت حال اتنی بدتر ہو چکی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اٹلی میں ہونے والی ریکارڈ ہلاکتوں کے مقابلے میں 2 گنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے پہلی موت 29 فروری کو ہوئی تھی اس کے بعد 6 اپریل کو امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک جا پہنچی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں امریکہ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ہیں جن کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں اسکول، کاروبار کی بندش اور سفری پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار بھی ہو چکے ہیں