تعمیراتی صنعت کے لیے حکومتی پیکیج ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع اور خوشحالی لائے گا ۔عمران خان کی حکومت نے ایک تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ سابق چیئرمین آباد عارف یوسف جیوا کی جیوے پاکستان کیلئے وحید جنگ سے خصوصی گفتگو

عارف یوسف جیوا کا شمار پاکستان کے انتہائی کامیاب اور قابل اعتماد بلڈرز اور ڈیولپرز میں ہوتا ہے وہ آباد کے سابق چیئرمین ہیں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پاکستان کے تمام بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی نمائندہ تنظیم ہے جس کے پلیٹ فارم سے عارف یوسف جیوا بطور چیئرمین شاندار خدمات انجام دے چکے ہیں ملک اور بیرون ملک عارف یوسف جیوا کو پاکستان کی تعمیراتی صنعت اور بزنس کمیونٹی میں نہایت قابل احترام نظروں سے دیکھا جاتا ہے وہ سچے پاکستانی اور خوف خدا رکھنے والے انسان ہیں سماجی بھلائی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں کراچی سے لے کر اسلام آباد تک ہر جگہ جہاں جہاں انہوں نے اپنے تعمیراتی گروپ کے پلیٹ فارم سے تعمیراتی منصوبے متعارف کرائے ہیں کامیابی نے ان کے قدم چومے ہیں ان کا نام ہی اعتماد اور کامیابی کی ضمانت ہے ۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرو نا سے پیدا شدہ صورت حال نے کاروباری سرگرمیوں کو ٹھپ کر دیا تھا حکومت اور عوام کے لیے انتہائی مشکل اور پریشان کن صورتحال ہے لیکن حکومت نے معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے ا لوگوں کو بھوک اور بے روزگاری سے بچانے کے لیے پاکستان کی تاریخ میں تعمیراتی صنعت کے لیے ایک بہت بڑے پیکج کا اعلان کیا ہے جسے ملک اور بیرون ملک بہت سراہا جا رہا ہے اس حوالے سے عارف یوسف جیوا نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے قارئین کے لیے وحید جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔
ممتاز بلڈر اور سابق چیئرمین آباد عارف جیوا کا کہنا ہے کہ یہ پیکیج پاکستان کی تہتر سالہ تاریخ کا اتنا بڑا پیکج ہے کے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی بعض لوگوں کا تاثر ہے کہ یہ پیکج صرف بلڈرز اور ڈیولپرز کو فائدہ دے گا یہ تاثر درست نہیں ہے میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت نے بہت بڑے تاریخی اور انقلابی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کا فائدہ صرف بلڈرز ڈویلپرز کو ہی نہیں پہنچے گا بلکہ عام آدمی کو اس کا بہت زیادہ فائدہ ملے گا کیونکہ اس پیکیج کے ذریعے ٹیکسوں میں نمایاں چھوٹ دی گئی ہے جس کا فائدہ عام آدمی کو ملے گا ہاؤسنگ کے شعبے میں ہونے والی انویسٹمنٹ پر حکومت کے ادارے کچھ نہیں کریں گے اس طرح سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی بعض لوگوں کی انکم سورس ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہے اس لیے انہیں ماضی میں مشکل پیش آتی تھی اور وہ سرمایہ کاری میں ہچکچا رہے تھے اب حکومتی پیکیج اور پوچھنا کرنے کے اعلان کے ساتھ لوگوں کو اعتماد میں لے گا اور وہ کنسٹرکشن سیکٹر میں زیادہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ کر سرمایہ کاری کریں گے اور حکومتی پیکیج کے فوائد سے استفادہ کر سکیں گے ۔
عارف یوسف جیو نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پروفٹ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہے اور عام آدمی کے لئے عباس تعمیراتی پیکیج کی وجہ سے فائدہ ہی فائدہ ہے یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سب سے زیادہ فائدہ اس پیکیج کے نتیجے میں انڈسٹری کو ہوگا جب ہم انڈسٹری کی بات کرتے ہیں تو صرف کسی ایک ڈسٹری کی بات نہیں کرتے بلکہ جب کسی ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں فروغ آتا ہے تو اسٹیل سے لے کر سیمنٹ ٹائلز ایلمونیم ہر سیکٹر میں سرگرمیاں تیز ہو جاتی ہیں جب کوئی ہاؤسنگ یونٹ پیار ہوجاتا ہے تو وہاں پر کلفٹن سے لیکر الیکٹرک سامان الیکٹرونکس سامان باتھ روم کی تیاری کچن کا سامان لکڑی فرنیچر غرض یہ کہ آپ گنتے جائے ہر چیز کی ضرورت اور مانگ بڑھ جاتی ہے پیسہ سرکولیشن میں آتا ہے اور ہر سیکٹر سے وابستہ لیبر کا فائدہ ہوتا ہے زیادہ دور کیوں جائیں ہمارے پڑوسی ملک چین کو دیکھ لیں چین نے کچھ سالوں میں لوکل انڈسٹری کو اتنا فروغ دیا ہے کے اس کی کامیابی کی کہانی سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے اور فائدہ اٹھانا چاہیے ہماری لوکل انڈسٹری میں بہت پوٹینشل ہے ہم اپنے لوکل انڈسٹری کے لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں ہماری اسٹیل انڈسٹری میں بہت جان ہے جیسے جیسے تعمیراتی سرگرمیاں تیز ہوں گی ہماری اسٹیل انڈسٹری ہماری سیمنٹ انڈسٹری اور ہمارے دیگر شعبوں میں کاروباری تیزی آئے گی ویسے بھی دنیا بھر میں کرونا وائرس کے ایشوز کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور تھوڑے عرصے بعد جب کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگی اور لوکل انڈسٹری چلنا شروع ہو گئی تو روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے پاکستان میں جس طریقے سے آبادی بڑھتی ہے اس کے پیش نظر پاکستان میں ہر سال بہت بڑی تعداد میں نئے ہاؤسنگ یونٹس کی ضرورت پڑتی ہے اس حوالے سے آباد مختلف ادوار میں حکومتوں کو اپنی تجاویز پیش کرتی آئی ہے پاکستان کے بلڈرز اور ڈیولپرز نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی صنعت کو فروغ دیا ہے اور ہاؤسنگ یونٹس کی ضروریات کو پورا کرنے میں انتہائی اہم اور تاریخی کردار ادا کیا ہے کسی بھی ملک میں حکومت اکیلے تمام ضروریات کو پورا نہیں کرسکتی نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ وہ آگے بڑھ کے عوامی ضروریات کے مطابق کام کرے جو بلڈرز آباد کے ممبرز ہیں ان کی کارکردگی ہمیشہ سے اچھی رہی ہے اور ان کی شکایات کا ازالہ بھی پوری ہو جاتا ہے حکومت کی چھتری مل گئی ہیں ایک تعمیراتی پیکیج سامنے آگیا ہے بیرون ملک سمندر پار پاکستانیوں کے لیے یہ بہت اچھا موقع ہوگا وہ زیادہ اعتماد کے ساتھ نئے ہاؤسنگ پروجیکٹس میں انویسٹمنٹ کرسکیں گے حکومت کا کام ہوتا ہے ایک اچھا ماحول فراہم کرنا جس میں نجی شعبہ آگے بڑھ کر سرمایہ کاری کر سکے موجودہ حکومت اس سلسلے میں واضح سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اپنے انتخابی منشور کے مطابق ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور نوکریاں دینا اور خوشحالی لانا اس کی خواہش اور کوشش ہے اور اس جانب پیش قدمی ہو رہی ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر اتنا بڑا پیکیج اچھی نیت کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور اس پر فوری عملدرآمد شروع ہوتا ہے تو آنے والے دنوں میں اس کے مثبت اور اچھے نتائج سب دیکھ سکیں گے یہ پیکج پورے پاکستان کے لیے ہے تمام شعبوں کو فائدہ ہوگا عام آدمی کو زیادہ فائدہ ہوگا بلڈرز ڈویلپرز تو پہلے بھی اپنا کام کر رہے تھے اب حکومت نے بھی ان کی تجاویز مان لی ہیں اور سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے ٹیکسوں میں چھوٹ دینے سے اور لوگوں سے زیادہ پوچھنا کرنے سے تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی معیشت کا پہیہ چلے گا پیسہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سرکولیٹ ہوگا مختلف شعبوں میں پیسہ جائے گا لوگوں کے حالات میں بہتری آئے گی ان کی زندگی میں خوشحالی آئے گی عام آدمی یہی چاہتا ہے کہ ہمارا ملک ترقی کرے یہاں پے خوشحالی آئے ہر انسان کو اس کے سر پر چھت ملنی چاہیے حکومت مختلف سیاسی جماعتیں اور مذہبی جماعتیں اور سماجی شعبہ اس سلسلے میں کافی عرصے سے کام کر رہا تھا لیکن ایک منظم پالیسی موجود ہوتی ہے تو کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے حکومت کا ویژن اچھا ہے تعمیراتی پیکیج تاریخی ہے انقلابی ہے اس کے نتیجے میں بہت اچھے نتائج سامنے آئیں گے میں پرامید ہوں کے حکومت کے اس شاندار اقدام سے عوام اور ملک کو فائدہ ہو گا ملک ترقی کرے گا ۔
آخر میں عارف یوسف جیوا نے پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان کی تعمیراتی صوبے کی سرگرمیوں کی کوریج بالخصوص آباد کے کردار اور پاکستان بھر میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی کاوشوں اور اقدامات کو بہترین انداز میں کب دینے پر جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی پوری ٹیم کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی