میری کردار کشی کیلئے نیا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے،جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میری کردار کشی کے لئے اب ایک نیا جھوٹ میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ خبر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے کہ میری کمپنی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی پاکستان کو مہنگے داموں بجلی بیچی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے دستخط شدہ معاہدے کے عین مطابق بجلی فروخت کی۔ حقیقت یہ ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے میری کمپنی سے 3.9 ارب کی کٹوتی کر رکھی ہے۔ ہم نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے