وزیر اعظم کی زیر صدارت تمام مسالک کے علماء و مشائخ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تمام مسالک کے علماء و مشائخ کا اجلاس جاری ہے جس میں رمضان المبارک میں عبادت کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہورہے اجلاس میں صدرمملکت عارف علوی کی زیرصدارت اجلاس میں کیے گئے متفقہ فیصلوں پر بھی غور ہوگاوزیر مذہبی امور ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز ، حافظ طاہر اشرفی، پیر نقیب الرحمان، حنیف جالندھری کے علاوہ ملک میں بڑی درگاہوں کے سجادہ نشین بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں علمائے کرام کے وفد نے لاک ڈاؤن سے متعلق وزیراعظم کے موقف کی بھرپور تائید کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ رمضان میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ عبادت کی جائے گی۔

Courtesy Jang Urdu