فلم اسٹار محمدعلی کا 89 واں یوم پیدائش

فلم اسٹار محمدعلی کا 89 واں یوم پیدائش
20 اپریل 2020ء
( طارق اقبال )
کراچی : ممتاز فلمی اداکار محمد علی کا 89واں یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا۔

فلم اسٹارمحمدعلی 19 اپریل 1930 کو رام پورمیں پیدا ہوئے۔ اور 1947 میں جب پاکستان بنا تو یہ پاکستان چلے آئے اورریڈیو پاکستان کراچی سے اپنےکیریئر کا آغاز کیا۔ محمد علی نے نامور اداکارہ زیبا بیگم کے متعدد فلموں میں کام کیا۔ جس پر بعد میں یہ فلمی جوڑی حقیقی زندگی میں بدل گئی ۔

محمد علی نے 1962 میں فِلم ‘چراغ جلتا رہا’ سے بطور ولن فلمی کریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی چند فلموں میں انہوں نے منفی کردار نبھائے، بطور ہیرو ان کی پہلی فلم ‘شرارت’ تھی۔ محمد علی کی شہرت کا آغاز 1964 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘خاموش رہو’ سے ہوا، اسی فلم پر انہوں نے بطور معاون اداکار پہلا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا، انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا۔اداکار محمد علی ایشیاءکے 25 بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اردو، پنجابی، پشتو، بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں۔ محمد علی نے 1962ء سے 1983ء تک 450 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

پھر1983میں فلم انڈسٹری کے حالات سے دلبر داشتہ ہو کر کنارہ کشی اختیار کرلی ۔

اداکار محمد علی 76 سال کی عمر میں 19 مارچ 2006 کو انتقال کرگئے لیکن آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں