ریلیف اور سیاست دو الگ باب ہیں، ٹائیگرفورس کو رلیف مہم میں شامل نہیں کر رہے ہیں سندھ حکومت کا چیف سیکریٹری کے خط سے لاتعلقی کا اظہار

رلیف اور سیاست دو الگ باب ہیں، ٹائیگرفورس کو رلیف مہم میں شامل نہیں کر رہے ہیں سندھ حکومت کا چیف سیکریٹری کے خط سے لاتعلقی کا اظہار

کراچی : سندھ حکومت کی طرف سے چیف سیکریٹری سندھ کے خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا گیا ہے اور  وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کو رلیف مہم میں شامل نہ کرنے سے معزرت کرلی صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ  سندھ ریلیف آپریشن کو قطعی طور پر غیر سیاسی رکھا گیا ہے، مستحقین تک راشن کی ترسیل شفاف طریقے سے کی جارہی ہے امتیاز شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کا ورکر ریلیف آپریشن کا حصہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ٹائیگر فورس سیاسی ورکروں پر مشتمل ہے، یونین کونسل کی سطح پر تمام کمیٹیاں این جی اوز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز آپریشن کا حصہ ہیں، سندھ میں ریلیف کا کام مکمل طور پر بلا تفریق رنگ و نسل اور سیاسی وابستگی کے بغیر کیا جارہا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کی فورس یا ورکر کو ریلیف آپریشن کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا، ڈپٹی کمشنرز کو اس قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔