دس ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان

‏UAE نے دس ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
2020 ایکسپو کینسل کردی گئی۔
سعودیہ دنیا سے آئے مُلازموں کو واپس بھیج رہا ہے۔
آسٹریلیا میں موجود تمام غیر ملکیوں کو زندہ رہنے کیلئے 5 ڈالر فی گھنٹہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔
برطانیہ میں غیر ملکی کاروباری اپنی معاشی تباہی کے بھیانک خواب دیکھ رہے ہیں۔
اِس دنیا کو اپنی تین سو سال کی ترقی کا بہت زعم تھا
امریکہ یورپ جنہوں نے اپنی آسپیس شیلڈ تک بنائی ہوئی تھی اُلٹے مُنہ گرے پڑے ہیں۔
ایک کرونا وائرس نے اس دنیا کی ‏تین سو سال کی ترقی کو زیرو کر دیا۔
آسمانوں پر اُڑتے جہاز زمین پر اُتروا دیئے، سمندر بحری جہازوں سے صاف کر دئیے۔
تیل کی کمائی پر پلنے والے جو کہتے تھے کہ نہ تیل ختم ہوگا نہ غربت آۓ گی اب انہیں کہنا کہ تیل پی لیں پانی کی جگہ-
ایٹم بم اور پتہ نہیں کیا کیا بنانے والے سب ‏بندروں کی طرح ایک دوسرے کی شکل دیکھ رہے ہیں۔
سب کچھ کسی کام کا نہیں اور وہیں پڑا رہ گیا۔
آج کے کسی انسان نے کبھی سوچا تھا کہ وہ اپنی بے بسی کے یہ دن دیکھے گا؟
2020 چڑھا مبارک باد کی پارٹیاں خوشیاں،
ہیپی نیو ائیر
کیسا چڑھا پھر سال؟ ‏مجھ پر اللہ کا احسان ہے کہ اُس کے ہونے پر اندھا یقین ہے
مگر میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اپنی زندگی میں اُسکے جلال کی جھلک دیکھوں گا
اُلٹا کر رکھ دیا اُسنے ساری دنیا کو
وہ کہتا ہے کہ سب زمانے اُسکے ہیں
میں اللہ سے پناہ مانگتے ہوۓ کہہ رہا ہوں کہ مجھے تو اُسکی طاقت کی معمولی جھلک دیکھ کر قیامت کا احساس ہو گیا۔
ابھی ہواؤں اور پانی کو حکم نہیں ہوا زمین کو حکم نہیں ہوا صرف خورد بین سے بمشکل نظر آنے والا ایک عجیب حرکت کرنے والا وائرس ہے جس کے ڈر سے تصورات دم توڑے جا رہے ہیں۔
بے شک وہی اکیلا ہی غالب ہے۔
خیال رہے اگر اُس نے رحم نہ کیا اور خوراک کیلئے بلوے شروع ہوئے تو یہ جو کاغذ کے نوٹ اور پلاسٹک کا کریڈٹ کارڈ ہیں اسے ہم کھا کر بھوک نہیں مٹا سکیں گے ‏جب بھوک غالب آجاۓ تو کونسا قانون؟کونسی تہذیب؟
کونسی معاشرت؟
کونسی اخلاقیات؟
اللہُ اکبر
report-Javaid Hussain