سندھ حکومت جتنا ہو سکتا ہے وہ کر رہی ہے مگر

دوستو آج ھم انسانی تاریخ کے سخت ترین حالات سے گذر رہے ہیں ۔ پوری دنیا کرونا وائرس کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ہزاروں لوگ روزانہ اس وائرس کی وجہ سے فوت ہو رہے ہیں ہزاروں لوگ بیمار ہو رہے ہیں ۔ ھر ملک کی حکومت اپنے لوگوں کو اس وبا سے محفوظ کرنے کے جتن کر رہی ہے۔ مگر اس سے بچنے کا واحد حل ھم سے ھر ایک ایک فرد کے پاس ہے اور وہ ہے احتیاط ۔ احتیاط ہی وہ طریقہ ہے جس کی وجہ سے ھم نہ صرف اس وبا سے محفوظ ہو سکتے ہیں بلکہ اسکے پہیلاؤ کو بہی روک سکتے ہیں۔ اس لیئے ھمیں چاہیئے کہ جو ھماری حکومت اور ڈاکٹرز ھمیں کہیں اس پر سختی سے عمل کریں، اسی لیئے ھر حکومت نے اپنے اپنے ملک میں لاک ڈائون لاگو کیا ہے تاکہ اس وبا کو تیزی سے پھیلنے سے روکا جا سکے، مگر اس لاک ڈائون کی وجہ سے ھر طبقہ متاثر ہوا ہے اور سب سے زیادہ متاثر وہ محنت کش طبقہ ہوا ہے جو روزانہ محنت مزدوری کرکے شام کو اپنے گھر والوں کے لیئے راشن لیکر جاتا تہا
آج وہ بے حد پریشان حال ہے۔ سندھ حکومت جتنا ہو سکتا ہے وہ کر رہی ہے مگر جس طرح حکومت، عوام کی مدد اور حمایت کے بغیر کرونا وائرس سے اکیلے نہیں لڑ سکتی اسی طرح محنت کش طبقے تک راشن بہی نہیں پہنچا سکتی ۔ پ پ پ کے چئرمین بلاول بھٹو نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا تہا کہ سندھ حکومت آپ تک راشن پہنچائے گی مگر تمام سیاسی و دینی جماعتیں، مخئیر حضرات، سماجی تنظیمیں اس ضمن میں آگے آئیں اور لوگوں کی مدد کریں۔ اگر کوئ شخص کسی کو ایک وقت کا راشن دے سکتا ہے یا ایک ٹرک راشن دے سکتا ہے وہ دے۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی پارٹیاں، مذہبی جماعتیں۔ سماجی تنظیمیں اور افراد اپنے اپنے طور پر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ پورے سندھ کی طرح لاڑکانے میں بہی محنت کشوں میں راشن کی تقسیم جاری ہے جس میں بہی ھر ایک سیاسی پارٹی اور افراد اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ مگر افسوس یہ ہے کہ چند ناعاقبت اندیش اور خسیس سیاسی فائدے کے لیئے مختلف Fake IDs اور گروپس پر مختلف شخصیات ، پارٹیوں اور افراد پر بیھودہ الزامات ، منگھڑت پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس سے وہ نہ تو اپنے آقاؤں کو خوش کر سکتے اور نہ اللہ کے بندوں کو ۔ میں پیپلز یوتھ۔ سپاف اور جیالوں کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی تمام تر توجہ ان محنت کش خاندانوں کے گھروں تک راشن پہنچانے پر دیں کیونکہ پیپلز پارٹی غریبوں محنت کشوں کی پارٹی ہے ۔ آپ کی نظر صرف اُن پر ہونی چاہیئے جنہیں آپ کی اس وقت شدید ضرورت ہے نہ کہ اُن پر جو بیجا تنقید ، نازیبا الفاظ اور بیھودہ الزامات لگا کر آپ کو اس عظیم کام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں
آپ اپنا کام مکمل ایمانداری، احساس ذمیداری اور احتیاط سے کریں جس سے نا صرف آپ اللہ سائیں کے حضور بلکہ لاڑکانے کی عوام۔ پارٹی اور اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو کے سامنے بہی سرخرو ہونگے۔ اللہ سائیں آپ کا حامی و ناصر ہو۔ مولا سلامت رکھے جیئے بھٹو کہنے والوں کو ۰

آپ کا کارکن ساتھی
جمیل سومرو political Secretary to BBZ