مریض کو ہسپتال لیکر جا نے والی ایمبو لینس پکڑی گئی۔
ایمبو لینس میں بھا ری مقدار میں انڈین JM گٹکا جس کی مالیتی لاکھو ں روپے ہے اور 345000/- روپے بھی بر آ مد ۔
نیپئر تھانے کی حدود کشتی چوک پر شک کی بنا پر ایک ایمبو لینس جس میں ایک مریض اسٹریچر پر لیٹا ہوا تھا اور اس کے سا تھ ایک آ دمی اس کو پکڑ کر بیٹھا تھا کو پولیس نےروکا تو ایمبو لینس میں سیٹوں اور اسٹیریچر کے نیچے انڈین JM گٹکا کے 4 بو رے جن میں 200 بڑے بڑے JM گٹکا 20 ہزار پڑیا ں اسمگلنگ شدہ اور زرفروختگی رقم 345000/- بھی بر آ مد ہو ئے ۔
ڈرائیور ایمبو لینس نمبر 1- عثمان غنی ولد سید جلیل ایمبو لینس نمبر CQ-1395 نمبر 2- مریض طلحہ ولد عبدالمجید نمبر 3- تیمار دار محمد حنیف ولد عبدالحمید کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کا کہنا ہے کہ یہ JM گٹکا ہم اس ایمنو لینس میں حب چوکی بلوچستان سے لو ڈ کر کے کراچی کے مختلف علا قو ں میں سپلا ئی کر تے ہے اب یہ مال لیکر سہراب گوٹھ الاصف اسکو ائیر دینے جا رہے تھے مال و ایمبو لینس کا مالک امین افغا نی پٹھا ن ہے ۔مذید تفتیش ملزمان سے جا ری ہے