کرونا لاک ڈائون، لاہور ہائیکورٹ نے کیسز کی کارروائی کیلئے وکلاء اور سائلین کیلئے رہنماء اصول وضح کر دیئے

کرونا لاک ڈائون، لاہور ہائیکورٹ نے کیسز کی کارروائی کیلئے وکلاء اور سائلین کیلئے رہنماء اصول وضح کر دیئے

پراسکیوٹرز، سرکاری وکلاء اور انفرادی وکلاء اب گھر یا دفتر بیٹھ کر اپنے کیسز کے تحریری دلائل لاہور ہائیکورٹ کو بھھوائیں گے، نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کرونا وائرس کے خدشے سے وکلاء اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، نوٹیفکیشن

کرونا وباء کے ختم ہونے کے وقت کا کوئی اندازہ نہیں، نوٹیفکیشن

کرونا وائرس خدشات ختم ہونے تک تمام سٹیک ہولڈر کی سہولت اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے چند فیصلے لئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن

20 اپریل سے لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بنچوں پر نئے مقدمات دائر کئے جا سکتے ہیں، نوٹیفکیشن

لاہور ہائیکورٹ میں 20 اپریل سے فوری نوعیت کے تمام کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے جائیں گے، نوٹیفکیشن

ضمانت بعد از گرفتاری، سزا معطلی، حبس بے جا اور عدالت کے مخصوص احکامات کے مطابق کیسز فاضل جج کی دستیابی پر ریگولر کاز لسٹ میں سماعت کیلئے مقرر کئے جائیں گے، نوٹیفکیشن

بعد از گرفتاری، سزا معطلی، حبس بے جا اور ریگولر کاز لسٹ کے مقدمات میں وکلاء تحریری دلائل جمع کروائیں گے، نوٹیفکیشن

وکلاء کے تحریری دلائل بذریعہ ڈاک اور ای میلز بھی عدالت کو بھجوائے جا سکتے ہیں، نوٹیفکیشن

ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کے علاوہ وکلاء اور سرکاری وکلاء کو عدالتوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہو گی، نوٹیفکیشن

کیسز کی سماعت کے دوران سائلین کو بھی مخصوص صورتحال کے علاوہ عدالتوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہو گی، نوٹیفکیشن

پراسکیوٹرز بھی اپنے دلائل تحریری طور پر بذریعہ ای میلز اور ڈاک عدالتوں کو بھجوائیں گے، نوٹیفکیشن

رجسٹرار آفس موصول شدہ کیسز کے اہم نکات، تحریری دلائل وغیرہ متعلقہ جج کے سامنے پیش کریں گے، نوٹیفکیشن

report-javaid-Hussain-Lahore