مجھے شرم آتی ہے پاکستانیو-اپوزیشن کے زمانے میں دھرنوں کے دوران عمران خان کی تقریر اور بیانات سے چند اقتسابات

کیا قائداعظم کسی سے بھیک مانگ سکتے تھے ؟نہیں ۔تو کیا عمران خان کبھی کسی سے بھیک مانگے گا ۔
عمران خان مر جائے گا لیکن کبھی بھیک نہیں مانگے گا ۔
اگر عمران خان آپ کے ملک کا وزیراعظم ہو تو میں خودکشی کر لوں گا لیکن کسی ملک سے پیسے نہیں مانگوں گا ۔
پاکستان تحریک انصاف جب حکومت میں آئے گی تو نہ اس کا وزیراعظم کبھی کسی کے سامنے جاکر پیسے مانگے گا نہ کرنے مانگے گا نہ جھکے گا ۔

مجھے اتنی شرم آتی ہے جب میں ان حکمرانوں کو دیکھتا ہوں کبھی سعودی عرب جاکر ہاتھ پھیلا کر بیٹھے ہیں ۔مجھے شرم آتی ہے دوسرے لوگوں سے جا کر بھیک مانگتے ہیں اور آئی ایم ایف اے اور ہمیں بتائے کہ بجلی کی قیمت اتنی بڑھا دو ۔بے شک لوگ مریں۔ لیکن حکم کریں ہمیں ۔کبھی بجلی بڑھادو کبھی گیس بڑھا دو ۔

مجھے شرم آتی ہے پاکستانیوں ۔کیونکہ یہ ملک وہ ملک ہونا چاہیے جو نیا پاکستان میں دیکھتا ہوں ۔اس میں انشاءاللہ ہم امداد کریں گے غریب ملکوں کی ہم ان کو پیسے دیں گے ۔

میں نواز شریف تم سے احتجاج کر رہا ہوں میرا حق ہے یہ کہنا کہ آپ کی نااہلی آپ کی کرپشن کی قیمت میں مہنگی بجلی سے کیوں دوں ۔اس لئے میں بجلی کا بل جلانے لگا ہوں ۔