واٹربورڈ کی کرونا سے بچاو ¿ کیلئے تیارکردہ جراثیم کش ادویہ کے چھڑکاو ¿ کی جدید مشینوں کا معائنہ

وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان اعلیٰ بلدیاتی حکام ومنتخب نمائندوںکے ساتھ واٹربورڈ کی کرونا سے بچاو ¿ کیلئے تیارکردہ جراثیم کش ادویہ کے چھڑکاو ¿ کی جدید مشینوں کا معائنہ کیا ، وزیربلدیات نے شہریوں کے مفادمیں واٹربورڈ کی کاوشوں کو سراہا اور ایم ڈی واٹربورڈ کو شہر کے تمام علاقوں بشمول مضافاتی علاقوں کی آبادیوں میں جراثیم کش ادویہ کے اسپرے کی ہدایات دیں ،تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ، ایم ڈی واٹربور ڈ اسداللہ خان اور دیگر اعلیٰ بلدیاتی حکام ومنتخب نمائندوں کے ساتھ گلستان جوہر میں واٹربورڈ کی کرونا سے بچاو ¿ کیلئے تیارکردہ جراثیم کش ادویہ کے چھڑکاو ¿ کی جدید مشینوں کا معائنہ کیا ،اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے وزیر بلدیات وچیئرمین واٹربورڈ کو واٹربور ڈکے اپنے ورکشاپ میں تیار کردہ جدید اسپرے مشینوں اور پانی کے ٹینکروں میں شہریوں، خصوصاً راہ گیروں وڈیوٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو کرونا کی وبا سے بچاو ¿ کیلئے ہاتھ دھونے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے واش بیسن نصب کرنے ،صابن وسینیٹائزرز کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، ان اقدامات پر واٹربورڈ کے انجینئرز سمیت دیگر ملازمین کی کرونا کی وباکے خلاف جاری سندھ حکومت کی جنگ میں کوششوںواقدامات کو سراہا ،بعدازاںگلستان جوہر یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں جراثیم کش ادویہ کے ہائی پریشر مشینوں کے ذریعے چھڑکا و ¿ کا معائنہ کیا ،انہوں نے ایم ڈی واٹربور ڈ کو ہدیات دیں کہ شہر کے کونے کونے میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے ممکن بنایا جائے ،اس کار خیر کو وسعت دیتے ہوئے واٹربورڈ جراثیم کش ادویہ کے اسپرے کیلئے مزید مشینیں تیار کرے ،علاوہ ازیںوزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ایم ڈی واٹربورڈ نے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل کو واٹربورڈ کے تمام ہائیڈرنٹس پر دیگر بلدیاتی اداروں کی جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاو ¿ کرنے والی مشینوں کو پانی کی بلاقیمت فراہمی کے خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کیئے ۔