امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار 1891 افراد ہلاک

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار 1891 افراد ہلاک۔ 2 ہزار کے قریب نئی اموات کے بعد امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 38 ہزار 664 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کو ایک اور دردناک دن کا سامنا رہا ہے یر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1891 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار 664 ہو چکی ہےاسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ کورونا وباء کے بعد 14 مارچ سے اب تک لاک ڈاؤن کا شکار اسپین مہلک وائرس سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والا تیسرا ملک بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 20 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین میں اس وقت مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 20043 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والے ممالک میں امریکہ ابھی بھی سر فہرست ہے جہاں مجموعی طور 38 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر اٹلی آتا ہے جہاں وائرس نے 23 ہزار 227 جانیں لی ہیں