ملک میں 7925 کورونا مریض، 149 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 7 ہزار925 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 149 ہو گئی۔
ملک میں 5 ہزار 920 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 856 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 3 ہزار 649 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 41 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 2 ہزار 355 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 48 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 77 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 50 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 376 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 5 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 257 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 163 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 2افراد اس وباء سے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 48 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں ہوئی -jang-report