کورونا ٹیسٹ میں سست روی، جمائما خان کی کڑی تنقید

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے برطانیہ میں کرونا ٹیسٹ کی سست روی پر تنقید کرتے ہوئے کہا برطانیہ جرمنی سے سبق سیکھے جہاں 17 لاکھ افراد کا ٹیسٹ ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا ٹیسٹ کی سست روی پر برطانوی حکومت پر کڑی تنقید کی۔ جمائما نے کہا کہ یومیہ صرف 18 ہزار 665 ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ ایک لاکھ ٹیسٹ روزانہ کا ہدف کیسے پورا ہوگا؟ بولیں ٹین ڈائوننگ سٹریٹ ہر فرد کا ٹیسٹ یقینی بنائے تاکہ متاثرین کی درست تعداد کا تعین کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت جرمنی سے سبق سیکھے جو اب تک بسترہ لاکھ افراد کے ٹیسٹ کر چکے ہیں۔