وقت سیاست کا نہیں سب کے متحد ہونے کا ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ لڑائی کا وقت نہیں ، بحران میں قومیں اکٹھی ہوتی ہیں ۔ اس وقت سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے ۔ کسی مزدورکی تنخواہ یا پنشن لیٹ نہیں ہوئی جس کے لئے وزیراعظم اورحفیظ شیخ کے مشکور ہیں ۔ پیر کے روز وزیراعظم فنڈ میں 5 کروڑ کا چیک دیں گے ۔شیخ رشید نے 30کوچز پرمشتمل ٹرین چمن روانہ کرنے کا اعلان بھی کیا ۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف سنگین نوعیت کے کیسز ہیں، میں نے دم کیا تو شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے،ان کا خیال تھا کورونا سے معیشت سے تباہ ہوجائے گی۔ وزیراعظم نے قرضوں کا معاملہ پوری دنیا میں اٹھایا،انہوں نے آئی ایم ایف کے قرضوں کے التوا کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ آئی پی پی کی رپورٹ ہو یا شوگر فلور ملوں سے متعلق جو بھی ملوث ہوا وزیراعظم اسے نہیں چھوڑیں گے ۔ میرے سمیت اس میں کوئی وزیر شامل ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اسد عمر نے سبسڈی نہیں دی بلکہ اس کا فیصلہ پنجاب میں ہوا، مجھے نہیں پتا اس معاملے کا نزلہ کس پر گرے گا۔وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان بیان بازی پر شیخ رشید نے کہا کہ پہلے گولہ باری سندھ کی جانب سے نہیں ہونی چاہئیے تھی ، قومیں قدرتی آفات میں مسائل کو بانٹتی ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں سب کے متحد ہونے کا ہے۔ سمجھتا ہوں لڑائی کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔

cOURTESY GNN